درویشی شخصیت طاہر مشتاق آڑھتی

(قرطاس قلم )

تحریر ::محمد عرفان اعوان

معاشرے میں ان انسانی کرداروں کو تاریخ ہمیشہ نمایاں حروف میں لکھتی ہے جو معاشرے میں انسانی فلاح بہود کے لیے نہ صرف اپنی صلاحتیں بروکار لائیں بلکہ ہر بنی نوع انسان کی آسائش کے مواقع بھی پیدا کرے انہی منفرد کرداروں میں ایک کردار فتح پور انجمن تاجران کے سرپرست چوہدری طاہر مشتاق آڑھتی بھی ہیں جو ہر انسانی سٹیج پر انسانوں کی آسائش کے لیے دنیاوی سرگرمیوں میں مصروف ہیں انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے بطور سرپرست تاجران کی فلاح کیلئے دن رات کوشاں ہیں یہاں اگر انکی شخصیت کا مختصر خلاصہ لکھوں تو یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ وہ انتہائی درویش عاجز اور ہردلعزیز انسانی شخصیت ہیں فتح پور انجمن تاجران میں گزشتہ کئی سالوں سے مختلف عہدوں پر اپنا کردار نبھا چکے ہیں یوں انجمن تاجران کو تاجران کے لیے مضبوط پلیٹ فارم بنانے کیلئے فتح پور کے نامور تاجروں کو شامل کرکے نہ صرف مجلس عاملہ بنوانے میں صدر چوہدری سہیل گجر کا بھرپور ساتھ دیا بلکہ سپریم کونسل کے نام سے ذیلی باڈی بنا کر فتح پور کے مختلف شعبوں سے وابستہ تاجروں کو محبتوں کی ایک لڑی میں پرونے میں اہم کردار ادا کیا تاکہ فتح پور کے مسائل پر مل جل کر ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کا آغاز کیا جاسکے تاجر برادری سمیت تمام معاشرتی برادریوں میں انکے اثر رسوخ کو فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے ہمیشہ انسانیت کے بلند مرتبہ اور فلاح کیلئے اپنے قدم بڑھاے اور انسانی قدروں کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کا بلاخوف مقابلہ کیا جسکی وجہ اکثر اوقات انہیں معاشرتی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا یہاں اگر چوہدری طاہر مشتاق آڑھتی کی سیاسی وابستگی کا مختصر جائزہ لکھوں تو انہوں نے براہ راست کسی سیاست دان سے اپنی وابستگی ظاہر نہیں کی بلکہ دوران الیکشن علاقائی مفاد پر سیاسی نمائندے کی حمایت کو فوقیت دی یوں تمام سیاسی گھرانوں میں چوہدری طاہر مشتاق آڑھتی کی اہمیت کو فراموش نہیں کیا بطور تحریر نگار مجھے انجمن تاجران فتح پور کا بڑا نقاد سمجھا جاتا ہے لیکن میں نے کبھی بھی اپنی تنقید کو ذاتی مقاصد کے گرد محیط نہیں رکھا بلکہ انجمن تاجران کے نقائص اور خامیوں کو اپنے لفظوں کے ذریعے عہدیدران کے سامنے رکھنے کی کوشش کی تاکہ انجمن تاجران تاجران کی فلاح میں اپنا مربوط کردار کرسکوں !! انجمن تاجران فتح پور میں بیشتر چہرے ایسے شامل ہیں جو اکثر اوقات انسانی فلاح میں مثبت کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں جسمیں صدر انجمن تاجران چوہدری سہیل گجر کا کردار فتح پور میں نمایاں حثیت کا حامل ہے جس سے انجمن تاجران کی ساکھ کافی مضبوط تصور کی جاتی ہے جسکی وجہ سے انہیں عوامی حلقوں میں محبتوں کے سفیر کے لقب سے نوازا جاتا ہے دوستو کی مجلس ملنساری اور لوگوں کے دکھ سکھ میں شانہ بشانہ کھڑے رہنا چوہدری طاہر مشتاق آڑھتی کے اسلاف میں شامل ہے ۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ انسانی حقوق اور فلاح کیلئے مزید طاقت عطاء فرماۓ آمین ۔۔۔۔