سپورٹس گالا کے انعقاد سے طلبہ کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتں مزید پروان چڑھیں گی۔ ہاشم سلطان
سالانہ کھیلوں سے بچوں کو تفریح کے مواقع اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔فیصل عباس
جھنگ ( بیورو رپورٹ ) سی ای او لاہور لائیسٹف ہاشم سلطان نے کہا ہے کہ الائیڈ سکول جھنگ صدر کیمپس نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں طلبہ کے تشخص کو نکھارنے کے لیے بہترین اقدامات اٹھا رہا ہے ، سپورٹس گالا کے انعقاد سے طلبہ کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتں مزید پروان چڑھیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الائیڈ سکول جھنگ صدر کیمپس کے سالانہ سپورٹس گالا 2023 کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسٹر فیصل عباس ڈائریکٹر الائیڈ سکول ، پرنسپل سعدیہ ملک و دیگر سٹاف ، طلباء و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔سپورٹس گالہ میں چاٹی ریس، ٹگ آف وار ، خرگوش دوڑ ، رکاوٹی ریس ، سپون ریس ، تھری لیگز دوڑ ، مسخرا ریس اور بوری ریس سمیت مختلف کھیلوں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے جبکہ طلباء و طالبات نے مختلف ٹیبلوز ، ملی نغمے اور اصلاحی خاکے پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔ ڈائریکٹر الائیڈ سکول فیصل عباس کا کہنا تھا کہ بہترین تعلیمی معیار اور تفریحی سرگرمیوں کی بدولت الائیڈ سکول صدر کیمپس کو امتیازی حیثیت حاصل ہے جسکی وجہ سے والدین کا اعتماد بڑھتا جا رہا ہے ۔ طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ انہوں نے مختلف ایونٹس میں حصہ لیا ہے اور خوب انجوائے کر رہے ہیں جبکہ والدین نے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔
رپورٹ رانا محمد رمضان سٹارنیوز جھنگ













