بچوں میں غذائی قلت کے انکی صحت پر اثرات

تحریر۔ڈاکٹر اقبالی ندیم ملانہ گولڈ میڈلسٹ

سانس چڑھنا بچے کا چڑچڑا پن کم بھوک
خون کی کمی کیلشیم کی کمی بچے کا بار بار بیمار ہونا پیلا رنگ زبان پر سوجن اور چھالے
چکر آنا نیند کی کمی۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بچے کو کیا دیں
آپ کے بچے کی دن بھر کی خوراک میں یہ چیزیں ضرور شامل ہونی چاہیے۔
انڈہ سبزیاں موسمی پھل خشک میوہ جات
دودھ ، دہی ، پنیر روٹی ، چاول ، آلو دالیں گوشت مکھن ، دیسی گھی
بچوں کو دیسی گھی میں بنی کھچڑی
یخنی یا سوپ ملک شیک کیلا ابلا ہوا آلو
قیمہ اور روٹی دن میں دو تین بار چند دانے بادام ، کاجو یا کوئی بھی خشک میوہ دیں
تازہ دہی دیں۔
جب بچہ ٹھوس غذا کیطرف قدم رکھے تو کوشش کریں علیحدہ سے کوئی کھانا بنا کر دینے کی بجائے گھر کا پکا کھانا دیں
تازہ روٹی پر دیسی گھی لگا کر نرم کر کے ہاتھ سے مسل کر کھلائیں
گھر میں پکے کم مرچ والے سالن میں روٹی بھگو کر کھلائیں
بچے کو گھر کے کھانے کا عادی بنائیں
آپ کے بچے کی خوراک میں پروٹین کے ساتھ ساتھ اناج کی مقدار بھی اچھی ہونی چاہیے
بچے کو کھانے پر مجبور نہ کریں لیکن جب سب گھر والے کھانا کھانے بیٹھتے ہیں تو بچے کو اپنے ساتھ دسترخوان پر بٹھائیں
بچے کو کھانے سے پہلے کسی قسم کا کوئی سنیک نہ دیں
بچہ جتنا کھانے میں راضی ہے اسے اتنا ہی کھلائیں
ابلے ہوئے آلو بچے کے لیے اچھی خوراک ہے
بچوں کو زیادہ میٹھے کا عادی مت بنائیں اس سے بچے کی بھوک بھی ختم ہو گی اور بچہ ہائیر ایکٹیو ہو گا.

ڈاکٹرمحمداقبال ندیم ملانہ(گولڈمیڈلسٹ)