حضرت_مولانامحمدحنیف_جالندھری_

تحریر عبدالقدوس محمدی

حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب کو اللہ ربّ العزت نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔۔کسی بھی کام کا بیڑہ اٹھا لیں تو اسے کمال تک پہنچا کر چھوڑتے ہیں۔۔۔شخصی وجاہت،خاندانی پس منظر،وسیع حلقہ احباب،خطیبانہ بانکپن،قائدانہ صلاحیتیں،حکمت و بصیرت الغرض ہر نعمت سے اللہ کریم نے نوازا ہے۔۔۔اقبال نے میرکارواں میں جن تین خوبیوں کا تذکرہ کیا وہ بدرجہ اتم موجود ہیں۔۔۔نگاہ بلند۔۔۔۔سخن دل نواز۔۔۔۔ اور جان پرسوز۔۔۔۔اپ کی شخصیت و کردار کا مختصر خلاصہ ہے۔۔
اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے اسباب کے درجے میں کنونشن سنٹر کے پروگرام کا اتنا شاندار اور کامیاب انعقاد حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب کی ذاتی دلچسپی،فکرمندی،نگرانی اور کوآرڈینیشن سے ممکن ہوا۔۔۔اس پروگرام میں تمام اکابر تشریف لائے اور تمام جماعتوں کی بھرپور نمائندگی تھی جس میں بنیادی کردار مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب کا تھا ورنہ جتنے مرضی انتظامات و اخراجات کر لیے جائیں اتنی بھرپور نمائندگی اور ایسی حاضری ممکن نہیں ہوتی-
اسلام آباد راولپنڈی میں جن جن حضرات نے محنت کی اور جو خدمات سرانجام دیں وہ سب حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب کی خصوصی ہدایات اور ہمیشہ یہاں کے حضرات کے ساتھ رابطوں،دل جوئ اور اصاغر نوازی کا ثمر تھا–میں ذاتی طور پر حضرت کی تشکیل پر تھا اور الحمد للہ مجھے حضرت سے ہر روز بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور مجھ پر ان کے بہت احسانات ہیں سب سے بڑا احسان یہ کہ ان کی برکت سے دینی اور خیر کے کاموں کے مواقع ملتے ہیں- اللہ رب العزت حضرت دامت برکاتہم العالیہ کو جزائے خیر عطا فرمائیں اور ان کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھیں اور کنونشن سنٹر کے پروگرام کے لیے آپ کی خدمات و مساعی کو شرف قبولیت عطا فرمائیں
آمین