ڈیرہ اسماعیل خان میں کھاد مافیا کھاد کی بلیک میں فروخت کرتے ہوے کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں کسان پریشان حال ہو کر رہ گئے
ڈیرہ اسماعیل خان( سٹارنیوز )کھاد مافیا ایک بار پھر ضلعی انتظامیہ ڈی آئی خان کے قابو سے ہاہر ہو گیا یوریا کھاد نایاب ہو گئی گندم کی فصل کو اس وقت یوریا کھاد کی اشد ضرورت ہے جبکہ کھاد مافیا کے گوداموں میں کھاد کے انبار لگے ہوے ہیں اور اسوقت کسان یوریا کھاد کی ایک ایک بوری کے لیے ترس رہے ہیں کسانوں کا استحصال جاری ہے کھاد مافیا کھاد سٹاک کرکے کھاد پر پنجے جمائے بیٹھا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کھاد کی فراہمی میں ناکام نظر آتی ہے یوریا کھاد کی سرکاری قیمت 3450 ہے جبکہ مارکیٹ میں ڈیلرز 5800 روپے میں فروخت کر رہے ہیں یوریا کھاد کی قلت یونہی جاری رہی تو گندم کی فصل کی پیداوار شدید متاثر ہوگی اور غزائی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا کسانوں زمینداروں کاشتکاروں نے نگران وزیر اعظم اور صوبہ noخیبر پختون خواہ کے گورنر،نگران وزیر اعلی’ سے پرزور مطالبہ کیا کہ نوٹس لے کر کھاد مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کر کے یوریا کھاد کسانوں کو سرکاری ریٹ پر دستیاب بنائیں۔
رپورٹ عبدالستار سپرا












