جھنگ ۔سید ظفر عباس نقوی کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا
جھنگ(چوہدری نوید ناصر)سید ظفر عباس نقوی کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اعشائیہ میں ضلع بھر کی اہم شخصیات سمیت ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عمران نے خصوصی شرکت کی۔ سید ظفر عباس نقوی ضلعی پراسیکیوٹر جھنگ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جگر مارکی میں ضلعی پراسیکیوٹر چوہدری جاوید ناصر اور نگراں وزیر اعلٰی پنجاب کے ماموں سید ظفر عباس نقوی کی ریٹائر منٹ پر الوداعی تقریب اور اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اعشائیہ میں ضلعی بھر کی وکلاء برادری،پراسیکیوٹرز چوہدری جاوید ناصر سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عمران تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سید ظفر عباس نقوی کی بطور ضلعی پراسیکیوٹر تعیناتی کے دور کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا دور تاریخ میں سنہری حروف سے رقم کیا جائے گا۔ انہوں نے بلا تفریق مستحق لوگوں کی مدد کی، اور انہیں انصاف دلایا۔مہمان خصوصی عمران کا کہنا تھا کہ سید ظفر عباس نقوی نے ضلع میں اپنے ٹینیور کے دوران کبھی کسی شکایت کا موقع نہیں دیا۔انہوں نے اپنے ڈومین میں رہتے ہوئے تمام قانونی تقاضے ملحوظ خاطر رکھے اور لوگوں کو انصاف دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر سید ظفر عباس نقوی کو تحفے تحائف پیش کئیے گئے۔اعشائیہ میں وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا.












