مخدوم بلال عابد بخاری اور مظفر گڑھ کی سیاست

تحریر علی امجد چوہدری

یہ امریکن نیشنلٹی ہولڈر ہیں ایچیسن سے فارغ التحصیل ہیں مضبوط پس منظر کے حامل ہیں بڑے جاگیردار ہیں ان کے نانا بھٹو دور حکومت میں سب سے کم عمر رکن اسمبلی تھے اس سب کے باوجود گراس روٹ لیول کے ورکر ہیں انگلش پر عبور ہونے کے باوجود خالص سرائیکی بولتے ہیں امریکی شہریت کے باوجود تکبر نام کی شئے ان سے کوسوں دور ہے

اب آتے ہیں ان کی سیاسی بصیرت کی طرف یہ نوجوان ہیں تاہم ایک میچور شخص کی جھلک ان کی گفتگو میں دکھائی دیتی ہے سابق وفاقی وزیر مہر ارشاد سیال نے ان کی سیاسی تربیت کی ہے اور اس کی جھلک ان میں دکھائی بھی دیتی ہے الیکشن میں دھڑے بندی ہو رہی ہے جوڑ توڑ ہو رہا ہے مہر ارشاد سیال اور مہر عبدالحسین ترگڑ میدان میں ذور دار انداز سے انتخابی مہم چلائے ہوئے ہیں مگر اس سارے عمل میں یہ نوجوان سیاستدان مخدوم زادہ بلال عابد بخاری پراسرار طور پر خاموش ہے ان کے ساتھ ساتھ حلقے کی کچھ اور اہم شخصیات بھی معنی خیز طور پر خاموش ہیں
مخدوم ذادہ بلال عابد بخاری سیت پور میں ہی ڈیرے لگائے ہوئے ہیں مگر حلقے کی کچھ معتبر سیاسی شخصیات حلقے میں ہوتے ہوئے خاموش ہیں یہ خاموشی بہت ہی معنی خیز ہے کوئی بڑا فیصلہ ہونے والا ہے کیونکہ خاموشی طوفان کا پیش خیمہ ہوتی ہے مگر ہماری خواہش ہے کہ مخدوم زادہ بلال عابد بخاری ایک بار پھر بڑے بھائی مہر ارشاد سیال کی انتخابی مہم میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں

مگر دیکھئے اس حوالے سے کیا پیش رفت ہوتی ہے let’s see
علی امجد چوہدری