عام انتخابات اور منزل مشتاق کا اہم کردار

تحریر علی امجد چوہدری

بین الاقوامی محقق پروفیسر ڈاکٹر سلطان الطاف علی کی رہائش گاہ ہے جھنگ کی سیاست میں اسے کافی اہمیت حاصل ہے جھنگ کے ہر سیاستدان کو ہر دور میں منزل مشتاق کی ضرورت پڑی ہے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار اور عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے نائب صدر صاحبزادہ سلطان مشتاق عملی طور پر انتخابات میں حصہ لیتے رہے ہیں عوامی تحریک کے علاوہ ایک بڑا ذاتی ووٹ این اے 110 اور پی پی 130 میں ان کی گرفت میں ہمیشہ سے رہا ہے مگر اب منزل مشتاق کو جو فوقیت حاصل ہے وہ این اے 110 میں بڑے امیدواروں علاوہ کسے دھڑے کو حاصل نہیں ہے اور وہ محسن جھنگ ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان ہیں جو اپنی غیر معمولی رفاعی اور سماجی خدمات کی وجہ سے حلقے میں انتہائی معبتر خیال کیئے جاتے ہیں بہت سارے واقعات کا عینی شاہد ہوں جب حلقے کی معتبر سیاسی شخصیات انہیں اپنا لیڈر گردان چکی ہیں اور ووٹ ان کی مرضی سے مشروط کر چکی ہیں حلقے کی گروپنگ اور تجزیے جاری ہیں مگر یہ تجزیے ڈاکٹر صاحزادہ کاشف سلطان کے سرپرائز سے تہس نہس ہو سکتے ہیں اس لیئے اس حلقے میں سب سے اہم اعلان منزل مشتاق ہو گا دیکھتے ہیں کون ان کی آشیرواد حاصل کر پاتا ہے
علی امجد چوہدری