پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی ۔جنرل انتخابات کے بعد تمام سیاسی جماعتيں اقتدار لینے سے كترا رہی ہیں اور اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیج دے رہی ہیں صرف معاشی بد حالی سیاسی جماعتوں کو اقتدار لینے سے روک رہی ہے توقير خان ایڈوکیٹ

جھنگ (سٹارنیوز)توقير خان ایڈوکیٹ رہنما مسلم لیگ قائد اعظم ضلع جھنگ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی ۔جنرل انتخابات کے بعد تمام سیاسی جماعتيں اقتدار لینے سے كترا رہی ہیں اور اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیج دے رہی ہیں

صرف معاشی بد حالی سیاسی جماعتوں کو اقتدار لینے سے روک رہی ہے
چودھری شجاعت حسین نے تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے ایجنڈہ پر اکھٹا ہونے کی دعوت دی ہے

پاکستان اسوقت کسی سیاسی مہم جوئی کا متحمل نہیں هو سکتا لہٰذا سب سے پہلے پاکستان کی سوچ کو پروان چڑھانے کے لیے تمام سیاست دانوں کو چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں اکھٹے هو کر قومی حکومت تشکیل دینی چاہئے ۔تمام سیاسی جماعتيں ملک کو معاشی مستحکم کرنے کے لیے قومی حکومت میں اپنا کردار ادا کریں

رپورٹ علی رحمان انصاری