زندگی آمد براۓ بندگی
تحریر۔۔عمران مہدی
سماجی رویوں کو ٹچ کرتی خوبصورت تحریر
سلوک ,برتاؤ,Attitude, معاملات زندگی میں اک دوسرے سے پیش آنے کے نام ہیں۔
آج رشتے راویوں کے محتاج ہو کے رہ گئے ہیں۔ عبادات سے زیادہ لوگ معاملات سے پہچانے جاتے ہیں۔
مختلف قسم کےbehaviour کو دو حصوں میں تقسیم کر کے قاری کی خدمت میں حاضر ہوں۔
کچھ لوگ کمال درجے کے اعلی اوصاف کے حامل راوئیوں کے مالک ہوتے ہیں۔ باتیں کرتے ہیں تو خوشبو آتی ہے۔ بولتے ہیں تو پھول جھڑتے ہیں۔ دھیمے لہجے سے مسکراتے ہوۓ , دوسروں کی عزت کرتے , دل موہ لینے والی گفتگو سے اجنبیت کو بھی اپنائیت میں بدل دیتے ہیں۔ ہر کوئی ان کی اعلی ظرفی کا گرویدہ بن جاتا ہے۔ Attitude میں مٹھاس, چاشنی امرت,محبت,چاہت, وفا , جی, ان کے ماں باپ کی تربیت کا پتہ دیتی ہے۔ کسی نے کیا خوب کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ عزت وہی دیتا ہے جو عزت دار ہوتا ہے۔یہ لوگ امن پسند ہوتے ہیں۔
دوسرا رخ تلخ راوئیےگھناونے, نفرت انگیز , بات بات پہ اکھڑ جانا , نیچا دیکھانا, ناجائز چڑھ دوڑنا, بلیک میل کرنا, دوسروں کی عزت کی دھجیاں أڑانا , کڑواہٹ۔ بک بک, ماڑ دھاڑ , دراصل اندر سے کسی کمتری کے احساسات کے نام ہیں۔ یہ برتاو نفرت, بربادی , تباہی, جنگ وجدل , کا سبب بنتے ہیں۔ پیچھے صرف پچھتاوے بچتے ہیں۔
میاں بیوی کی لڑائی سے 3 سالہ معصومہ سمندر کی لہروں پہ جان دےدیتی ہی۔۔۔
کھبی مالکن کا کروفر ملازمہ کی جان لے لیتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔زمیندار ٹوکے سے ٹکڑے کروا دیتا ہے۔ بیٹا باپ کا قاتل بن جاتا ہے۔۔۔۔ جھوٹی انا رشتوں کے پرخچے اڑا دیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ غصہ پل بھر میں طوفان برپا کر دیتا ہے۔۔۔۔۔۔ یہ لوگ امن کی فاختہ کے پر کاٹ دیتے ہیں۔ اور یہ لوگ سماج کے پر رونق چہرے پہ بد نما داغ ہوتے ہیں ۔
خدا راہ بڑا دل کرتے ہوۓ ,بڑا پن دکھاتے ہوے, انسانیت کا احترام کرتے ہوے اپنی جی سے تاریخ رقم کر جائیں۔
زندگی آمد براۓ بندگی
زندگی بے بندگی شرمندگی
تحریر ۔۔ عمران مہدی