ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کی آسانی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی زیر تعمیر بلڈنگ کے وزٹ کے دوران کیا۔ ڈی پی او نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے معیاری بلڈنگ میٹریل کے استعمال اور تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کے حوالےسے ہدایات جاری کیں۔

جھنگ(سٹارنیوز) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کی آسانی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی زیر تعمیر بلڈنگ کے وزٹ کے دوران کیا۔ ڈی پی او نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے معیاری بلڈنگ میٹریل کے استعمال اور تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کے حوالےسے ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی زیر تعمیر بلڈنگ کا وزٹ کیا۔ تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور معیاری بلڈنگ میٹریل کے استعمال اور تعمیراتی کام بلاتاخیر مکمل کرنے کے حوالےسے ہدایات جاری کیں ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور پبلک سروس سکیورٹی میں مزید بہتری کیلئے تھانہ جات کو SIPS میں تبدیل کیا گیا ہے ۔تھانہ جات کی ورکنگ SIPS پروٹوکولز کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ درخواست ہائے اور تفتیش کا عمل مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کی جا سکے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔شہریوں کی آسانی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات پر کام جاری ہے۔
رپورٹ علی رحمان انصاری













