اگیگا اتحاد کے وزیر تعلیم سےمزاکرات ناکام۔ 12 جون کو احتجاج ودھرنا اسلام آباد میں ہوگا۔قاسم علوی۔امتیازرحمانی۔

سلطان باہو( میڈیا ایڈوائزر اگیگا۔امتیازرحمانی )اگیگا اتحاد کے وزیر تعلیم سےمزاکرات ناکام۔ 12 جون کو احتجاج ودھرنا اسلام آباد میں ہوگا۔قاسم علوی۔امتیازرحمانی۔۔تفصیلات کےمطابق۔۔اگیگاپنجاب کے قائدین کی طرف سے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات صاحب سے ہونے والی میٹنگ میں ہمارے قائدین نے بھرپور اپنا موقف پیش کیا اور وزیر تعلیم کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے نجکاری نا منظور کا نعرہ لگایا۔ اگیگا قیادت نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ لیو ان کیشمنٹ اور دیگر ملازمین کے معاملات میں کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔
یاد رہے الحمدللہ سرپرست اعلی اگیگا پنجاب محمد قاسم علوی نے بھرپور انداز میں اپنے دوستوں کے ساتھ وزیر تعلیم کے سامنے نجکاری نا منظور نجکاری نا منظور کا بھرپور نعرہ لگایا اور تمام احباب نے بھرپور ساتھ دیا کل کی ہونے والی میٹنگ میں اگیگا میں شامل تنظیمات کے جملہ قائدین کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے سرکاری سکولوں کی نجکاری کے متعلق ایک واضح اور دوٹوک موقف اختیار کیا اور وزیر تعلیم کی طرف سے دئے گئے کھانے کا بائیکاٹ کیا ۔ اللہ تعالی کی توفیق اور مدد سے قائدین اپنے کارکنان عہد داران کے ساتھ مل کر نجکاری اور دیگر معاملات میں حکومت کے تمام عزائم کو ناکام کریں گے اب ہم اپنے 10 جون والے اسلام اباد کے احتجاج کو شاندار طریقہ سے کامیاب کرنے کے لیے بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔