گڑھ مہاراجہ گڑھ موڑ پر بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہہ ماہی قسط کی وصولی خواتین سراپا احتجاج لیہ روڈ بلاک ٹریفک کی لمبی قطاریں انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی،
تفصیلات کےمطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہہ ماہی قسط کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول لیہ روڈ گڑھ موڑ پر قائم بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر کو تالا لگانے پر غریب بینیفشریز خواتین نے لیہ روڈ بند کر کے احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، وہاں پر موجود خواتین کا کہنا تھا کہ ہم تین دن سے آ رہی ہیں صبح 6 بجے آتی ہیں شام کے وقت خالی ہاتھ چلی جاتی ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر انچارج و عملہ من پسند خواتین کو اندر جانے کی اجازت دیتے ہیں اور باہر سے تالا لگا کر غریب عوام ذلیل و خوار کر رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا ہم ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر ملک، ڈپٹی جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، چیرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ سے ان کرپٹ عملہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غریب خواتین کو امدادی رقم عزت کے ساتھ فراہم کو یقنی بنایا جائے،
دوسری جانب تحصیل انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم۔نے ترتیب بنائی ہے جن خواتین کے میسج آئے ہیں ان کو ٹکن فراہم کرکے عزت کے ساتھ پیسے فراہم کیے جا رہے ہیں باقی خواتین۔ کو کل کہا جا تا ہے لیکن خواتین بات ماننے کو تیار نہیں اس وجہ سے یہ معاملہ بنا ہے اس کو جلد کلیئر کر دیا جائے گا،

#رپورٹ محمدعمرفاروق