گڑھ_مہاراجہ (محمدعمرفاروق) خاتم الانبیاء ٹراما سینٹر و ہسپتال کا سنگ بنیاد خاک مدینہ و آب زم زم کے پانی کے ساتھ رکھ دیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق ضلع جھنگ بالخصوص تحصیل احمدپورسیال کی عوام کیلئے بڑا پروجیکٹ و ہسپتال خاتم الانبیاء ٹراما سینٹر و ہسپتال کا سنگ بنیاد خاک مدینہ و آب زم زم کے ساتھ صاحبزادہ ڈاکٹر الطاف حسین کے دست مبارک سے رکھ دیا گیا، جس پر باقاعدہ سے کام شروع کر دیا گیا، چیئرمین و بانی خاتم الانبیاء ٹراما سینٹر و ہسپتال، نیوروسرجن صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ہم ایمرجنسی و کینسر بلاک کو مکمل کریں گے اسی طرح مرحلہ وار او پی ڈیز اور میڈیکل کالج بنایا جائے گا ان کے علاوہ صاحبزادہ مشتاق سالم، رانا محمد اسلم، قاسم علی خان سیال، چوہدری ظفر اقبال باجوہ، رائے انصرصدیقی، و دیگر بھی میڈیا سے گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ تحصیل احمد پور سیال کے علاقہ گڑھ مہاراجہ جیسے پسماندہ علاقے میں اتنے بڑے پروجیکٹ کا بننا علاقہ کے لئے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں کیونکہ اس علاقہ میں ہونے والی ایکسیڈنٹل اموات جو بروقت علاج میسر نہ ہونے کی وجہ سے ہی ہوتی ہیں ان میں کمی آئے گی، اور مریضوں کو ملتان، فیصل آباد جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ان کو گڑھ مہاراجہ میں ہی بہترین سہولیات مسیر ہونگی، ہسپتال کے سنگ بنیاد و دعائیہ تقریب میں سماجی ،فلاحی اور صحافتی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز گڑھ مہاراجہ