سیواسادت سلطان با ہو میں دوروزوہ فری أئی کیمپ کا انعقاد

سلطان باہو(بیوروچیف)سیواسادت سلطان با ہو میں دوروزوہ فری أئی کیمپ کا انعقاد۔ڈیڑھ صد مریضو ں کا ڈیجیٹل أپریش۔مفت لینز اور کھانے کی سہولت۔سربراہ فری أئی کیمپ سید جوہر علی شاہ۔ علاقہ میں یہ فری أئی کیمپ ایک نعمت سے کم نہیں۔سید توقیرافضل نقوی۔معصوم ویلفئیر سوسائٹی اور سوسائٹی فار بلائنڈ کے اشتراک سےپندرہ صد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ڈاکٹرعدنان مہدی۔اس طرح کے کیمپ سالانہ بنیادوں پر منعقد کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ڈاکٹر رشید چوہدری۔ تفصیلات کے مطابق سیواسادات میں منعقدہ دوروزہ فری أئی کیمپ میں تقریبا ایک سو پچاس مریضوں کے فیکو أپریشن کر کے مفت لینز مفت ادویات اور کھانا فراہم کیاگیا۔سولہ رکنی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ٹیم نے جانفشانی سے کام کیا اوردودرجن رضاکاروں نے خدمات سرانجام دیں.فری أئی کیمپ میں مظفرگڑھ۔لیہ۔ٹوبہ۔پیر محل و مقامی مریضوں نے علاج معالجے کے بعد منتظمین اورسٹاف کے حق میں دعائیں کیں۔

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز