شورکوٹ کو ضلع اور جھنگ کو ڈویژن کا درجہ دیا جائے رائے انصر صدیقی مرکزی صدر
جھنگ (سٹارنیوز)جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے مرکزی صدر رائے انصر صدیقی ،تحصیل صدر مظہر جنجنوعہ ،تحصیل چئیرمین یاور علی کھوکھر ،عمر فاروق میڈیا چیف آرگنائزر نے شورکوٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جھنگ تاریخی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے آبادی کے لحاظ سے بھی بڑا ضلع ہے یہ ضلع چار تحصیلوں جھنگ ،اٹھارہ ہزاری ،احمد پور سیال اور شورکوٹ پر مشتمل ہے عرصہ دراز سے جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کئی سالوں سے جاری ہے جو اب زور پکڑ چکی ہے گزشتہ دنوں لیہ کو ڈویژن بنانے کے ساتھ شورکوٹ اور احمد پور سیال کو بھی لیہ میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے مرکزی صدر رائے انصر صدیقی نے کہا بےشک لیہ کو ڈویژن بنائیں مگر احمد پور سیال اور شورکوٹ کو جھنگ کے ساتھ اٹیچ رہےکیوں کہ اگر ضلع جھنگ ڈویژن بن جائے تو اس سے حکومت کو بھی فائدہ ہو گا انہوں نے سیاست دانوں سے بھی اپیل کی کہ ضلع جھنگ کو ڈویژن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے رانا شہباز خان ایم پی اے کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اسمبلی میں ضلع جھنگ کو ڈویژن بنانے کے لیے آواز اٹھائی انہوں نے کہا کہ اسی سلسلہ میں ہم جلد ہی وفد کی صورت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کریں گے اس تحریک میں وکلا ،سول سوسائٹی اور دیگر لوگ شامل ہو رہے ہیں جو ضلع جھنگ کو ڈویژن بنانے کے لیے آواز بلند کریں گے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو بھی سراہا جو مختلف سکیموں کے ذریعے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہیں اور جھنگ کی از سر نو تعمیر بھی ان کا خوش آئند اقدام ہے فیصل آباد ڈویژن کی بجائے جھنگ ڈویژن وقت کی اہم ضرورت ہے اس موقع پر غلام شبیر طاہر ،رانا عبدالسلام ، وسیم سیال ،شہذاد علی چوہدری ،عابد حسین بھٹی ،ناصر محمود ،سہیل عباسی ،چوہدری عبد القیوم ،رانا فرزام اعجاز ،مہر احمد عمران سیال بھی موجود تھے رائے انصر صدیقی نے میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا
رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز












