ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ* کی جانب سے بھارتی جارحیت/جنگی صورتحال کے پیش نظر الائیڈ سکول اور ڈسٹرکٹ جیل میں موک ایکسائز (فرضی مشقوں) کا انعقاد کیا گیا

*پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ*

*ریسکیو1122جھنگ(شیخ محمد عرفان سے)
*سیکرٹری ایمرجنسی سروس پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ* کی جانب سے بھارتی جارحیت/جنگی صورتحال کے پیش نظر الائیڈ سکول اور ڈسٹرکٹ جیل میں موک ایکسائز (فرضی مشقوں) کا انعقاد کیا گیا، موک ایکسائز کے انعقاد کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی کے دوران پریشانی میں پھنسے شہریوں تک رسائی، متاثرہ افراد کی محفوظ مقام تک منتقلی، مختلف حادثات پر بروقت رسپانس، متاثرہ افراد تک بروقت ریسکیو سروسز فراہم کرنا،روڈ کلیرنس، ٹریفک کی بحالی، متاثرہ افراد کی ہسپتال منتقلی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے ضلع جھنگ کی تمام ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی حکمتِ عملی تھی،

ضلع جھنگ میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے کی جانے والی عملی مشقوں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو 1122 ، پنجاب پولیس، پی ڈی ایم اے، اسپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، سول ڈیفنس، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر لائین ڈیپارٹمنٹ نے دستیاب وسائل کے ساتھ عملی طور پر حصہ لیا، اس موقع پر تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان بھی موجود تھے،

*ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر* نے فرضی مشقوں کے دوران مختلف ڈیپاٹمنٹس کی امدادی کاروائیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا اطمینان کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن کا بھی وزٹ کیا
جہاں ریسکیو اہلکاروں نے پیشنٹ منتقلی کا عملی مظاہرہ کر کے دیکھایا