حضرت پیر عبد الرحمٰن میں “انڈیا مردہ باد، پاکستان زندہ ” ریلی کا انعقاد
مولانا محمد یوسف قاسمی کی زیر سرپرستی، علمائے کرام کے ولولہ انگیز خطابات، عوام کی بھرپور شرکت
حضرت پیر عبد الرحمٰن کے روحانی و تاریخی شہر میں مولانا محمد یوسف قاسمی صاحب کی زیر سرپرستی “انڈیا مردہ باد، پاکستان زندہ باد” کے عنوان سے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا مقصد بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور وطنِ عزیز پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنا تھا۔ریلی سے ممتاز عالمِ دین مولانا محمد یوسف قاسمی، مولانا صفدر عباس مرالی، اور مولانا سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور نظریاتی سرحدوں کا تحفظ ہر محبِ وطن شہری کا 66اولین فرض ہے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت، کشمیری عوام پر ظلم و ستم، اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر شدید تنقید کی۔مقررین نے کہا کہ دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، لیکن پاکستانی قوم اپنے اتحاد، ایمان اور قربانی کے جذبے سے ہر سازش کو ناکام بنائے گی۔ریلی میں مخلتف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علما، طلبہ، نوجوانان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے، بینرز اور کتبے اٹھائے ہوئے وطن سے وفاداری کا اظہار کر رہے تھے۔ پورا شہر نعروں سے گونج اُٹھا: “پاکستان زندہ باد، انڈیا مردہ باد”۔ریلی کا اختتام دعا اور پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیے دعائیہ کلمات پر ہوا
رپورٹ:ملک سیف اللہ صدیقی کھوکھر//تحصیل رپورٹر رونامہ اسلام جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب احمد پور سیال 03014324625













