الاخوا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بستی جکھڑ تحصیل احمد پور سیال پہلا فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا
احمدپورسیال (سٹارنیوز)الاخوا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بستی جکھڑ تحصیل احمد پور سیال پہلا فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس تقریباً 120 کے قریب مریضوں کا فری چیکپ کیا گیا اور فری میڈیسن دی گئی جس میں ڈاکٹر عتیق الرحمن گل( ایم بی بی ایس) ناصر عباس Anaesthesia Assistant, ڈاکٹر مختار کنول، نے خصوصی طور پر مریضوں کو چیک کرنے اور میڈیسن دینے کے فرائض سر انجام دئیے اور بطور مہمان خصوصی حاجی چوہدری قاسم میئو آڑھتی نے شرکت کی جس پر الاخوا فاؤنڈیشن کی مکمل انتظامیہ ممنون ہے فری میڈیکل کیمپ کو سیاسی سماجی شخصیت چوہدری قمر چڈھر نے بھی خوب سراہا، میڈیا کی طرف سے محمد عمران بھٹہ، اظہر چاند اور عرفان ہرپل کی طرف سے خصوصی کوریج کو بھی سراہا گیا،
الاخوا فاؤنڈیشن کی انتظامیہ چیئرمین امیر حمزہ، صدر محمد عارف، نائب صدر قاری محمد آصف، جنرل سیکرٹری چوہدری اقبال محمد آصف،امیر حمزہ، وقار شاہ سمیت تمام کو کیمپ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
رپورٹ محمد عرفان ہرپل













