سرگودھا:تھانہ بھیرہ چوکی چک مبارک پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب چار ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں آصف، ارشد، اجمل، بشیر شامل
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ برآمد
گرفتار ملزم آصف سے کلاشنکوف، اجمل سے کلاشنکوف، ارشد سے رائفل 44 بور اور بشیر سے بھی رائفل 44 بور برآمد
گرفتار ملزمان کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگودھا پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا ڈی پی او
لوگوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف
بہترین کاروائی پر ڈی پی او نے ایس ایچ او بھیرہ، انچارج چوکی چک مبارک طلحہ رئیس اور انکی ٹیم کو شاباش دی
رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا












