میانوالی(اللہ نوازخان)خضدار میں سکول بس پر دہشت گردانہ حملہ۔تین (3)طالبات سمیت پانچ(5) افراد شہیداوربیالیس(42)زخمی۔خودکش حملہ انڈیا نے کروایا۔ترجمان پاک فوج

سٹارنیوز۔تفصیلات کے مطابق آج بدھ کوبلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول بس پر دہشت گردانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں تین طاالبات سمیت پانچ افراد شہید ہو گئےاوربیالیس افراد زخمی ہیں اور ان زخمیوں میں کئی کی حالت خاصی تشویش ناک ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملہ انڈیانے پراکسی تنظیموں کے ذریعے کروایا۔انڈیا نےیہ حملہ گزشتہ دنوں ہونے والی اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے کیا۔انڈیا نے یہ کوئی پہلی دہشت گردانہ کاروائی نہیں کی بلکہ ماضی میں بے شمار دہشت گردی کی وارداتیں کروا چکا ہے۔اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور نے بس میں دھماکہ کیا جس کی وجہ سے بس اڑ گئی۔اس حملےکی وجہ سے پورا پاکستان سوگ کی کیفیت میں ہےاور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ انڈیا کو اس حرکت کا فوری طور پر جواب دیا جائے۔دہشت گردی کو روکنے کے لیےفوری طور پر سخت آپریشن کرنے کی ضرورت ہے۔دہشت گردی میں ملوث فرد کو کسی صورت میں معاف نہ کیا جائے۔دہشت گرد ہو یا اس کا سہولت کار،ان کو نیست و نابود کیا جائے۔معصوم طالبات/طلبہ کو شہید کرنا انتہائی گھٹیا عمل ہے،جو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جا سکتا۔دہشت گردی کےناسور کو ختم کرنے کے لیےتمام ادارے اور پوری قوم ایک ہی پیج پر ہے۔دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کا کوئی کونہ محفوظ نہیں رہا،دہشت گرد جہاں چاہتے ہیں وہاں حملے کر دیتے ہیں۔دہشت گردی کوختم کرنے کے لیے اب ایک لمحے کا بھی انتظار نہ کیا جائے بلکہ فوری طور پر عمل شروع کر دیا جائے۔