ونجاری کوپانی سپلائی کرنےوالےٹیوب ویل کی موٹرخراب ہوگئی ہے۔خرابی دور کرنےکے لیےچند دن لگ سکتے ہیں۔نذر حسین
ونجاری(اللہ نوازخان)ونجاری کوپانی سپلائی کرنےوالےٹیوب ویل کی موٹرخراب ہوگئی ہے۔خرابی دور کرنےکے لیےچند دن لگ سکتے ہیں۔نذر حسین
تفصیلات کے مطابق پورے ونجاری کو پانی مہیا کرنے والے ٹیوب ویل کی موٹر خراب ہو گئی ہے۔موٹر کی خرابی کی وجہ سے پورے علاقے کو پانی کی سپلائی بند ہو گئی۔موسم بھی شدید گرم ہو گیا ہےاور گرمی کی وجہ سے پانی کی نایابی عذاب بن گئی ہے۔ٹیوب ویل کے ملازم نذر حسین کا کہنا ہے کہ خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور چار سے پانچ دن بھی لگ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ نذر حسین اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری سےسر انجام دیتے ہیں۔اکثر اوقات ان کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سےاہل علاقہ کو پانی کی کمی محسوس نہیں ہوتی۔دوسرے ملازمین کی جگہ بھی اکثر نذر حسین کام کرتے ہوئے نظرآجاتے ہیں۔وہ سخت گرمی اور سخت سردی کی پرواہ کیےبغیر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔وہ کام کرتے وقت رات اور دن کی پرواہ بھی نہیں کرتے۔اس لیے ان کو عوامی حلقوں کی طرف سے انتہائی پسندیدگی حاصل ہے۔










