نئے ہجری سال کا آغاز اور غلافِ کعبہ کی روح پرور تبدیلی
تحریر: محمد زاہد مجید انور
ٹوبہ ٹیک سنگھ: جیسے ہی سورج نے غروب ہو کر ایک نئے اسلامی سال کی نوید دی، سعودی عرب میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی خبر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو روحانی تجدید کا احساس عطا کیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق تمیر ریجن میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا کہ مملکت میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے، اور جمعرات کے روز ہجری سال 1447 کا پہلا دن ہوگا۔نئے سال کے اس روحانی لمحے کو مزید بابرکت بنانے کے لیے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں روایتی مگر پرجوش انداز میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی۔ یہ لمحہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے نہایت قابل احترام اور ایمان افروز تصور کیا جاتا ہے۔ پرانے کسوہ کے سنہری حصے کو 29 ذوالحجہ کی نمازِ عصر کے بعد بڑی اہتمام سے ہٹایا گیا، جبکہ نئے غلافِ کعبہ کی تنصیب یکم محرم الحرام 1447 ہجری کو ہوئی، جس نے اللہ کے گھر کو ایک نئی روحانی چادر سے مزین کر دیا۔غلافِ کعبہ کی تیاری میں مہارت، عقیدت اور فن کی اعلیٰ مثال قائم کی جاتی ہے۔ رواں برس بھی کسوہ کو سیاہ کڑھائی والے ریشمی 47 ٹکڑوں پر مشتمل بنایا گیا ہے، جن میں 24 قیراط سونے سے چڑھائے گئے چاندی کے دھاگوں سے 68 قرآنی آیات کی دلکش اور خوبصورت کڑھائی کی گئی ہے۔ اس مقدس چادر کا مجموعی وزن تقریباً 1,415 کلو گرام ہے، جو اپنی ہیبت، جلال اور روحانیت کے اعتبار سے دنیا میں واحد مثال ہے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2022 سے قبل غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تقریب 9 ذی الحجہ کو ہوا کرتی تھی، جب حجاجِ کرام میدانِ عرفات روانہ ہو چکے ہوتے تھے۔ تاہم گزشتہ تین برس سے یہ روح پرور تقریب نئے اسلامی سال کے آغاز پر منعقد کی جاتی ہے، جس سے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ نئے سال کی ابتدا اللہ کے گھر کی تجدید اور پاکیزگی کے ساتھ ہو۔یہ لمحات امت مسلمہ کے لیے نہ صرف روحانی بیداری کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتے ہیں کہ وقت کا ہر نیا سورج ہمیں خود احتسابی، نیکی، اور اتحاد کا درس دے رہا ہے۔ محرم الحرام، جو اسلامی تاریخ کا پہلا مہینہ ہے، ہمیں حضرت امام حسینؓ کی قربانی، صبر، اور حق کی سربلندی کا پیغام بھی دیتا ہے۔ ایسے میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی گویا دلوں کو تازگی، نگاہوں کو نور، اور روحوں کو سکون فراہم کرتی ہے۔نئے اسلامی سال کا یہ آغاز ہمارے لیے عہدِ نو کی علامت ہے — ایک موقع کہ ہم اپنی زندگیوں کو خدا کے احکامات کے تابع کرتے ہوئے، ایمانی روشنی سے بھر دیں۔ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اتحاد، امن، اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔
پڑھتا جا شرماتا جا!! کیا ٹوبہ ٹیک سنگھ اسلام کے نام پر بننے والے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آتا ہے یا کسی اور ملک میں؟؟؟؟؟؟
انتہائی افسوسناک ہے یہ بندہ صحابہ کرام کے نام پر اپنی دوکان کا نام بھی نہیں رکھ سکتا؟؟ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پولیس اسٹیشن سٹی گوجرہ میں العمر آئرن سٹور نام رکھنے پر پرچہ درج کردیا گیا، Toba Tek Singh Police پولیس، آئی جی پنجاب Punjab Police Pakistan اور آر پی او RPO Faisalabad صاحب ذرا ایک نوٹس ادھر کا بھی لے لیں، کہیں آپ کے تھانیدار کا یہ گھناونا عمل کسی سانحے کا باعث نا بن جائے










