معروف پنجابی گلوکار آصف موہنی کے والد انتقال کر گئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)معروف پنجابی سنگر آصف موہنی (رہائشی: نئی آبادی، چک نمبر 258 ٹوبہ ٹیک سنگھ) کے والد محترم بقضائے الٰہی انتقال فرما گئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔مرحوم ایک باوقار، خوش اخلاق اور سماجی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کے انتقال پر عزیز و اقارب، اہلِ علاقہ، مداحوں اور فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ کل صبح 8 بجے مقامی قبرستان میں ادا کی جائے گی، جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔رابطہ برائے تعزیت: 0341-8847291












