عوامی خدمت کا جذبہ: وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن پر عملدرآمد کی ایک روشن مثال

تحریر: محمد زاہد مجید انور

*وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوامی ریلیف وژن کے تحت پنجاب بھر میں عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں جو شب و روز عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ ان کی “اوپن ڈور پالیسی” حقیقی معنوں میں عوام دوستی کا عکاس ہے۔حال ہی میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے براہِ راست شہریوں سے ملاقات کی۔ سائلین کی شکایات نہ صرف خود سنیں بلکہ کئی شکایات موقع پر ہی حل کر دی گئیں۔ باقی معاملات کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری احکامات جاری کیے گئے اور ان کی باقاعدہ نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ یہ ایک ایسا عملی قدم ہے جو بیوروکریسی اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کر رہا ہے اور اعتماد میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح طور پر کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف اقدامات کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے اور ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر سنا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سائلین نے ضلعی انتظامیہ کے اس عوام دوست رویے کو بھرپور سراہا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات عوام کے دل جیتنے کا ذریعہ بنتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں جو عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے، اس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ضلعی انتظامیہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی متحرک قیادت اور عوامی مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت درست ہو تو انتظامی مشینری کس قدر مؤثر انداز میں کام کر سکتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی اسی طرز پر عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی کو فروغ دیا جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور حقیقی معنوں میں “ریلیف” کا تصور ممکن ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو جیسے افسران ہی وہ روشن چراغ ہیں جو انتظامی نظام میں امید کی کرن بن کر چمکتے ہیں۔*