گوجرانوالہ گھرکابھیدی چورنکلا، تھانہ جناح روڈ پولیس نے حقیقی خالہ کے گھر ڈپلیکیٹ چابیاں بنواکر چوری کی واردارت کرنے والے 02بھانجے ساتھیوں سمیت گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے 12ہزار ریال ،طلائی زیورات 10تولہ مال۔مسروقہ برآمد

گوجرانوالہ ( سٹارنیوز)۔ایس ڈی پی او سیٹلائٹ ٹاؤن محمودالحسن رانا کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ جناح روڈ انسپکٹر ابوبکر گورائیہ و ٹیم نے گھرمیں ہوئی بڑی واردات کوڈھونڈنکالا اورچورگھرکاہی فردنکلاحقیقی خالہ کے گھرڈپلیکیٹ چابیاں بنواکرچوری کرنے والے 2بھانجوں سمیت 4ملزمان گرفتار۔گلزار کالونی کی رہائشی نبیلہ بی بی نے 18جون 2025کو تھانہ میں درخواست دی کہ نامعلوم چور سائلہ کے گھر سے طلائی زیورات اورنقدی چوری کر کے لے گے ہیں ۔جس پر جناح روڈ پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکےنامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی جناح روڈ پولیس نے ہیومن ریسورس ،جدید سائنٹفک طریقے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوری کی واردات میں ملوث نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکیا ۔دوران تفتیش یہ واضع ہواکہ گرفتار4 ملزمان میں سے 2ملزمان مقدمہ کی مدعیہ کےبھانجے ہیں ۔جوچوری کی واردات کے ماسٹر مائنڈ بھی ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 12ہزار ریال ،طلائی زیورات 10تولہ برآمد کرلیے ۔گرفتار کیے گئے ملزمان میں فیضان ، اویس، مدثر اورعدیل شامل ہیں۔ اس موقع پرایس ایس پی آپریشنزرضوان طارق نے کہا ہے کہ چوروڈکیت معاشرے کا ناسورہیں ان کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔