چوہدری عمر سلطان کی کامیابی پیر محل کے لیے باعثِ فخر لمحہ

تحریر محمد زاہد مجید انور

*پیر محل کی سرزمین ہمیشہ سے عظیم سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی گواہ رہی ہے، جنہوں نے اپنی خدمات اور کردار سے علاقے کی پہچان کو نکھارا۔ انہی روشن ناموں میں چوہدری سلطان احمد مرحوم کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ مرحوم نہ صرف پیر محل بلکہ پورے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک معتبر، بااثر اور خدمت گزار شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ سابق ضلعی نائب ناظم کی حیثیت سے انہوں نے عوامی خدمت، ایمانداری اور محبت کی جو مثال قائم کی، وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔اسی خدمت اور شرافت کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے مرحوم کے صاحبزادے چوہدری عمر سلطان نے اپنی صلاحیت، لگن اور محنت کے بل بوتے پر اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے کا شاندار اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان کے لیے بلکہ پورے پیر محل کے لیے فخر کا مقام ہے۔شہر کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری برادری کی طرف سے چوہدری عمر سلطان کو اس کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور دعا کی جا رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید عزتوں، کامیابیوں اور ترقیوں سے نوازے اور ان کے کردار کو عوام کی خدمت میں مزید نکھار عطا کرے۔ آمین چوہدری عمر سلطان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب منزل پانے کا جذبہ، والدین کی دعائیں اور خدمتِ خلق کا عزم یکجا ہو جائے تو خواب حقیقت میں ڈھل جاتے ہیں۔ پیر محل کے عوام کو امید ہے کہ وہ اپنے والد مرحوم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور علاقے کا نام مزید روشن کریں گے۔*