خدمت، دیانت اور وقار کی پہچان چوہدری خالد منظور آرائیں

تحریر۔محمد زاہد مجید انور

*چوہدری خالد منظور آرائیں صاحب، ڈی جی ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، نہ صرف ایک کامیاب اور باصلاحیت بیوروکریٹ ہیں بلکہ اعلیٰ کردار، وضعداری اور محنت کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔ گریڈ 20 کے اس افسر نے اپنے عملی کام، شفافیت اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔آپ کا تعلق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے خوبصورت اور تاریخی گاؤں 248 گ ب مالڑی سے ہے، جو مالڑی آرائیں برادری کا مسکن ہے۔ یہ وہ گاؤں ہے جس نے پولیس، بیوروکریسی اور دیگر سرکاری شعبوں میں کئی باصلاحیت، فرض شناس اور ایماندار شخصیات پیدا کی ہیں۔ انہی میں ایک روشن نام خالد منظور آرائیں صاحب کا ہے، جنہوں نے اپنی انتھک محنت، قابلیت اور خلوص نیت سے اپنے علاقے اور خاندان کا نام بلند کیا۔خالد منظور صاحب کے کیریئر کی سب سے نمایاں خصوصیت ان کا عوامی فلاح کے لیے عملی اقدامات ہیں۔ چاہے منصوبہ سازی ہو یا ترقیاتی کاموں کی نگرانی، انہوں نے ہمیشہ معیار اور شفافیت کو ترجیح دی۔ وہ ایک ایسے افسر ہیں جو دفتر کی چار دیواری سے نکل کر فیلڈ میں عوام کے مسائل سنتے اور ان کے فوری حل کی کوشش کرتے ہیں۔ان کی شخصیت میں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ ایک نرم خو اور شائستہ مزاج بھی جھلکتا ہے، جو انہیں ساتھی افسران، ماتحت عملے اور عوام میں یکساں مقبول بناتا ہے۔ خالد منظور صاحب اس بات کے قائل ہیں کہ عوامی خدمت ہی اصل عبادت ہے، اور یہ نظریہ ان کے ہر فیصلے اور عمل میں جھلکتا ہے۔آج جب ملک کو دیانتدار، محنتی اور وژن رکھنے والے افسران کی ضرورت ہے، خالد منظور آرائیں جیسے افسران ہمارے لیے امید کی کرن ہیں۔ ان کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا ثمر ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ اگر خلوص اور لگن ہو تو بڑے سے بڑا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔*