تمباکو نوشی انسانی صحت کیلئے ایک خاموش قاتل، نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے: میاں محمد نعیم

*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) ڈسٹرکٹ پاپولیشن اینڈ ہیلتھ ویلفیئر آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محمد نعیم نے عالمی یوم انسدادِ تمباکو نوشی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تمباکو نوشی دنیا بھر میں اموات اور خطرناک بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اس مہلک عادت کے باعث ہر سال لاکھوں افراد مختلف جان لیوا امراض، خصوصاً پھیپھڑوں کے کینسر، دل کے امراض، فالج اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی نہ صرف استعمال کرنے والے فرد کی صحت کو تباہ کرتی ہے بلکہ اس کے مضر اثرات گھر کے دیگر افراد، خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں تک بھی منتقل ہوتے ہیں۔ نوجوان نسل کو تمباکو نوشی اور نشہ آور اشیاء سے دور رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انہیں ایک صحت مند اور روشن مستقبل فراہم کیا جا سکے۔میاں محمد نعیم نے کہا کہ عالمی یوم انسدادِ تمباکو نوشی منانے کا مقصد عوام میں آگاہی پیدا کرنا اور تمباکو کے نقصانات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے محکمہ بہبودِ آبادی اور محکمہ صحت عوامی آگاہی کیلئے مختلف پروگرامز، سیمینارز اور مہمات کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دی جا سکےانہوں نے والدین، اساتذہ، سماجی تنظیموں اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ نوجوانوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک صحت مند، خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کیلئے تمباکو نوشی کے خاتمے اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔آخر میں میاں محمد نعیم نے عوام پر زور دیا کہ وہ تمباکو نوشی ترک کرنے کا عہد کریں اور اپنے اہل خانہ کو بھی اس مہلک عادت سے محفوظ رکھنے کیلئے عملی اقدامات کریں تاکہ ایک صحت مند اور توانا قوم کی بنیاد رکھی جا سکے۔*

*شورکوٹ کے عوام کیلئے اہم اطلاع، ہر قسم کے اخبارات کی فراہمی کیلئے حاجی محمد یاسین نیوز ایجنسی سے رابطہ کرنے کی ہدایت*

*اہم عوامی اطلاع*

*شورکوٹ اور گردونواح کے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کسی فرد، ادارے، دکاندار، تعلیمی ادارے یا دفتر کو کسی بھی قومی، علاقائی یا مقامی اخبار کی باقاعدہ فراہمی درکار ہو تو وہ معروف حاجی محمد یاسین نیوز ایجنسی، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔نیوز ایجنسی کی جانب سے مختلف قومی و علاقائی اخبارات کی بروقت فراہمی کا انتظام موجود ہے۔ عوام الناس اپنی ضرورت کے مطابق روزانہ، ہفتہ وار یا خصوصی اشاعتوں کے حصول کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔حاجی محمد یاسین نیوز ایجنسی طویل عرصے سے صحافتی اور اخباری خدمات کے شعبے میں اپنی منفرد شناخت رکھتی ہے اور قارئین کو بروقت اور معیاری اخبارات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔رابطہ نمبر: 0315-6565459مزید معلومات اور اخبارات کی فراہمی کے لیے مذکورہ نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔*