چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شورکوٹ چوہدری توصیف الرحمن گجر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت، سماجی و صحافتی شخصیات کی اقامت گاہ پر آمد، فاتحہ خوانی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) شہر کی معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت اور چیف ڈائریکٹر (عبدالحئی سویٹ شاپ) حاجی ماجد محمود حئی، ڈسٹرکٹ انجمن صحافیاں کے ضلعی صدر اور معروف کالم نگار محمد زاہد مجید انور، معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت لالہ ملک عمران اور جاوید عرف جیدی نے گزشتہ روز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شورکوٹ چوہدری توصیف الرحمن گجر کی اقامت گاہ واقع نواحی چک نمبر 77 ج ب ملاں پور، فیصل آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے چوہدری توصیف الرحمن گجر کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وفد نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ والدہ کا سایہ انسان کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور بے لوث محبت کا مظہر ہوتا ہے، اور والدہ کی جدائی ایسا صدمہ ہے جس کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی تمام لغزشوں کو معاف فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔وفد نے سوگوار خاندان بالخصوص چوہدری توصیف الرحمن گجر سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اہل خانہ کو صبرِ جمیل، ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔