9 ارب 43 کروڑ روپے کی تاریخی گرانٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ترقی کا نیا باب، وفاقی وزیر برائے بحری امور حاجی جنید انوار چوہدری کی خصوصی کاوشیں رنگ لے آئیں، شہر کے سیوریج اور ڈسپوزل سسٹم کی بہتری کے لیے خطیر فنڈز منظور، عوام میں خوشی کی لہر*

*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار وفاقی وزیر برائے بحری امور حاجی جنید انوار چوہدری نے ایک مرتبہ پھر اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے وابستگی اور عملی خدمت کا ثبوت دیتے ہوئے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیے ایک تاریخی ترقیاتی منصوبہ منظور کروا لیا۔ ان کی خصوصی کاوشوں، مسلسل پیروی اور اعلیٰ حکومتی سطح پر مؤثر رابطوں کے نتیجے میں شہر کے ڈسپوزل اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے 9 ارب 43 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ منظور کر لی گئی ہے، جسے شہری حلقے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تاریخ کا ایک اہم اور انقلابی ترقیاتی اقدام قرار دے رہے ہیں۔اس میگا منصوبے کا بنیادی مقصد شہر کے فرسودہ سیوریج نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا، نکاسیٔ آب کے مسائل کا مستقل حل نکالنا، بارشوں کے دوران شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال کا خاتمہ کرنا اور جدید ڈسپوزل سسٹم کے ذریعے شہریوں کو بہتر اور معیاری بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔گرانٹ کی منظوری کی خبر سامنے آتے ہی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں، تاجروں، وکلاء، سماجی شخصیات، سیاسی رہنماؤں، نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وفاقی وزیر حاجی جنید انوار چوہدری کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عملی اقدامات کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے شہر کو سیوریج کی ناقص صورتحال، گٹروں کے ابلنے، بارش کے پانی کے نکاس میں مشکلات اور مختلف علاقوں میں پانی کھڑا رہنے جیسے مسائل کا سامنا تھا، جس سے شہری زندگی شدید متاثر ہوتی تھی۔ اب اس خطیر گرانٹ سے نہ صرف جدید سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی بلکہ ڈسپوزل اسٹیشنز کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے شہر کا انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا اور عوام کو دیرپا ریلیف حاصل ہوگاعوامی و سماجی حلقوں نے کہا کہ حاجی جنید انوار چوہدری نے ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ان کی کوششوں سے مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبے شروع ہوئے ہیں اور یہ نئی گرانٹ بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جو آنے والے برسوں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرے گی۔شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ منصوبے پر جلد از جلد عملی کام کا آغاز کیا جائے گا تاکہ عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ منصوبے کی تکمیل میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت کا خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ عوام کو بہترین نتائج حاصل ہوں سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری اور عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر حاجی جنید انوار چوہدری کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسی جذبے اور رفتار سے ترقیاتی منصوبے جاری رہے تو ٹوبہ ٹیک سنگھ جلد پنجاب کے ترقی یافتہ اور جدید شہروں کی صف میں نمایاں مقام حاصل کر لے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حاجی جنید انوار چوہدری کو عوامی خدمت کے اس سفر میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں اپنے حلقے کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے اسی جذبے سے کام کرنے کی توفیق دے۔* ارب 43 کروڑ روپے کی تاریخی گرانٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ترقی کا نیا باب، وفاقی وزیر برائے بحری امور حاجی جنید انوار چوہدری کی خصوصی کاوشیں رنگ لے آئیں، شہر کے سیوریج اور ڈسپوزل سسٹم کی بہتری کے لیے خطیر فنڈز منظور، عوام میں خوشی کی لہر

*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار وفاقی وزیر برائے بحری امور حاجی جنید انوار چوہدری نے ایک مرتبہ پھر اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے وابستگی اور عملی خدمت کا ثبوت دیتے ہوئے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیے ایک تاریخی ترقیاتی منصوبہ منظور کروا لیا۔ ان کی خصوصی کاوشوں، مسلسل پیروی اور اعلیٰ حکومتی سطح پر مؤثر رابطوں کے نتیجے میں شہر کے ڈسپوزل اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے 9 ارب 43 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ منظور کر لی گئی ہے، جسے شہری حلقے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تاریخ کا ایک اہم اور انقلابی ترقیاتی اقدام قرار دے رہے ہیں۔اس میگا منصوبے کا بنیادی مقصد شہر کے فرسودہ سیوریج نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا، نکاسیٔ آب کے مسائل کا مستقل حل نکالنا، بارشوں کے دوران شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال کا خاتمہ کرنا اور جدید ڈسپوزل سسٹم کے ذریعے شہریوں کو بہتر اور معیاری بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔گرانٹ کی منظوری کی خبر سامنے آتے ہی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں، تاجروں، وکلاء، سماجی شخصیات، سیاسی رہنماؤں، نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وفاقی وزیر حاجی جنید انوار چوہدری کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عملی اقدامات کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے شہر کو سیوریج کی ناقص صورتحال، گٹروں کے ابلنے، بارش کے پانی کے نکاس میں مشکلات اور مختلف علاقوں میں پانی کھڑا رہنے جیسے مسائل کا سامنا تھا، جس سے شہری زندگی شدید متاثر ہوتی تھی۔ اب اس خطیر گرانٹ سے نہ صرف جدید سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی بلکہ ڈسپوزل اسٹیشنز کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے شہر کا انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا اور عوام کو دیرپا ریلیف حاصل ہوگاعوامی و سماجی حلقوں نے کہا کہ حاجی جنید انوار چوہدری نے ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ان کی کوششوں سے مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبے شروع ہوئے ہیں اور یہ نئی گرانٹ بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جو آنے والے برسوں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرے گی۔شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ منصوبے پر جلد از جلد عملی کام کا آغاز کیا جائے گا تاکہ عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ منصوبے کی تکمیل میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت کا خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ عوام کو بہترین نتائج حاصل ہوں سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری اور عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر حاجی جنید انوار چوہدری کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسی جذبے اور رفتار سے ترقیاتی منصوبے جاری رہے تو ٹوبہ ٹیک سنگھ جلد پنجاب کے ترقی یافتہ اور جدید شہروں کی صف میں نمایاں مقام حاصل کر لے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حاجی جنید انوار چوہدری کو عوامی خدمت کے اس سفر میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں اپنے حلقے کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے اسی جذبے سے کام کرنے کی توفیق دے۔*