سابق پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ثناء اللہ کامیاب آپریشن کے بعد صحت یاب، ہسپتال سے ڈسچارج

*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) سابق پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ثناء اللہ کا ہرنیا کا آپریشن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا، جس کے بعد وہ روبصحت ہو کر ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے۔ ان کی صحت یابی کی خبر پر دوست احباب، سرکاری افسران، صحافی برادری، سماجی و سیاسی شخصیات اور عزیز و اقارب نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ثناء اللہ کی علالت کی اطلاع ملنے پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ آپریشن کی کامیابی کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہےاس موقع پر ثناء اللہ اور ان کے اہل خانہ نے تمام دوستوں، عزیزوں، ساتھیوں اور خیر خواہوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل و کرم، ماہر ڈاکٹروں کی بہترین پیشہ ورانہ خدمات اور تمام احباب کی دعاؤں کی بدولت آپریشن کامیاب رہا اور اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کے دوران جن لوگوں نے فون، پیغامات، ملاقاتوں اور دعاؤں کے ذریعے حوصلہ افزائی کی، وہ ان سب کے خلوص اور محبت کے بے حد شکر گزار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انسان کی زندگی میں مشکل وقت یہ احساس دلاتا ہے کہ مخلص دوست اور خیر خواہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہوتے ہیں۔ انہوں نے تمام دعا کرنے والوں کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔شہر کی سماجی، صحافتی اور سرکاری حلقوں نے ثناء اللہ کی مکمل صحت یابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ، درازیٔ عمر، خوشیوں بھری زندگی اور مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے، جبکہ تمام بیماروں کو بھی جلد از جلد شفائے کاملہ و عاجلہ نصیب فرمائے۔ آمین۔*