میرا محس
میاں محمد اظہر
تحریر زاہد مجید انور
آج میرے لیے یہ لمحہ انتہائی باعثِ فخر، سعادت اور جذباتی اہمیت کا حامل ہے کہ میرے والدِ مرحوم حاجی عبدالمجید انور (نمائندہ روزنامہ جنگ و جیو نیوز، ٹوبہ ٹیک سنگھ) کے قریبی ساتھی، میرے محترم انکل، معروف سینئر صحافی اور روزنامہ جرات کے چیف ایڈیٹر جناب جمیل اطہر قاضی صاحب نے اپنی محبت، شفقت اور حوصلہ افزائی کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے آج کے روزنامہ جرات لاہور میں میرے قلم سے تحریر کردہ سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی پہلی برسی کے موقع پر لکھا گیا کالم شائع کیا۔میں دل کی گہرائیوں سے محترم جمیل اطہر قاضی صاحب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ میرے والد مرحوم کے ساتھ اپنی رفاقت اور اخلاص کو نبھایا اور آج بھی مجھ پر اپنی محبتوں اور اعتماد کا سایہ قائم رکھا ہوا ہے۔ یہ میرے لیے اعزاز بھی ہے اور ایک بڑی ذمہ داری بھی کہ صحافت کے اس سفر میں بزرگوں کی دعائیں، رہنمائی اور اعتماد میرے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ میرے والدِ مرحوم حاجی عبدالمجید انور کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی صحافتی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور محترم جمیل اطہر قاضی صاحب کو صحت، سلامتی، عزت اور درازیٔ عمر عطا فرمائے تاکہ وہ اسی طرح صحافت کی خدمت اور نوجوان صحافیوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔آپ کی محبتوں، شفقتوں اور حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ۔ یہ احسان ہمیشہ یاد رہے گا۔*













