گورنمنٹ مائینزلیبرویلفئیرکالج فار بوائز مکڑوال نے سرگودھا بورڈ کےنتائج میں 99 فیصد کامیابی حاصل کر کے شاندار کارکردگی دکھائی۔پرنسپل سمیت تمام اسٹاف کو طلبہ اور والدین کا خراج تحسین
میانوالی(اللہ نوازخان) گورنمنٹ مائینزلیبرویلفئیرکالج فار بوائز مکڑوال نے سرگودھا بورڈ کےنتائج میں 99 فیصد کامیابی حاصل کر کے شاندار کارکردگی دکھائی۔پرنسپل سمیت تمام اسٹاف کو طلبہ اور والدین کا خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کےانٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے نتائج میں گورنمنٹ کالج فاربوائز مکڑوال نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔رزلٹ 99 فیصد رہا جو کہ ضلع بھر میں نمایاں کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔کامیاب ہونے والے طلباء نے اپنے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مزید اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔طلبہ اور والدین نے پرنسپل ڈاکٹر محمد ندیم اور قابل اساتذہ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی سخت محنت کی وجہ سے ہی کامیابی ممکن ہو پائی ہے۔کالج کے پرنسپل اور اساتذہ نے طلباء کی محنت کو کامیابی کی وجہ قرار دیا۔پرنسپل ڈاکٹر محمد ندیم نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی نتائج اس سے بھی زیادہ اچھے آئیں گے۔انہوں نے طلبہ کو پیغام دیا کہ کسی بھی مشکل کی صورت میں کسی بھی وقت مجھ سے مل سکتے ہیں۔اکثر اوقات وہ چھٹی کے بعد بھی دفتر میں موجود ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ گورنمنٹ مائنز لیبر ویلفئیر کالج فار بوائز مکڑوال میں تعلیم کا بہترین معیار ہوتا ہے،اس لیے زیادہ سے زیادہ طلباء کی خواہش ہوتی ہے کہ اس ادارے میں داخل ہوں۔













