آج 22 رجب المرجب یوم وفات کاتب وحی جلیل القدر صحابی، فاتح شام و قبرص، خال المسلمین، سیدنا حضرت امیر معاویہؒ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
لاہور (سٹار نیوز آن لائن) تفصیلات کے مطابق کاتب وحی جلیل القدر صحابی، فاتح شام و قبرص سیدنا حضرت امیر معاویہؒ کا یوم وفات 22 رجب المرجب کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا لیکن ملک میں کرونا وائرس کے باعث تمام چھوٹے، بڑے شہروں میں مختلف تنظیمیں اور جماعتیں کی جانب سے جلسے سیمینار اور دیگر تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے لیکن آنے والے جمعۃ المبارک کو خطیب حضرات سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار اور بے مثال فتوحات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔