کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ووہان میں جب سے وباء کا آغاز ہوا ہے تب سے یہ پہلا موقع ہے کہ وہاں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایک انتہائی خوش کن خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق چائنہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ووہان میں کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا جس کا مطلب ہے کہ ووہان میں وباء پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چائنہ میں کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں وباء کے آغاز کے بعد سے پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
چینی وزارت صحت نے بتایا کہ وائرس کے مرکز ووہان اور ہوبے صوبے میں کورونا وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔