پاکستان میں کیمبرج سسٹم کے تحت ہونے والے اے، او لیول کے امتحانات منسوخ
اسلام آباد(سٹار نیوز آن لائن )متعلقہ اسکول مئی اور جون کے امتحانات سیریز سے اپنے طلبا کو دستبردار کرا سکتے ہیں: اعلامیہ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن۔ فوٹو: فائل کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے ملک بھر میں اے، او لیول کے امتحانات منسوخ کردیئے۔
کیمبرج ایجوکیشن سسٹم انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہماری ترجیحات طلبا کا تحفظ اور تعلیم کی فراہمی میں ان کی مدد کرنا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ اسکول مئی اور جون کے امتحانات سیریز سے اپنے طلبا کو دستبردار کرا سکتے ہیں، اسکول اپنے طلبا کو اکتوبر اور نومبر سیریز کے امتحانات میں شریک کراسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
کورونا وائرس کا خوف: حکومت سندھ نے ملازمین کو 15 روز کی چھٹیاں دے دیں
پاکستان بھر میں تعلیمی ادارے 5 اپریل، ایران اور افغان بارڈرز 14 روز کیلئے بند ہونگے
کورونا کا خوف: سندھ میں میٹرک امتحانات ملتوی، تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند
ملک بھر میں آرمی اسکول،کالج، کینٹ اور گیریژن کے تعلیمی ادارے بند
کیمبرج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے متعلقہ تمام اسکول اس سلسلے میں برٹش کونسل سے 10 اپریل تک رابطہ کر سکتے ہیں، برٹش کونسل کیمبرج امتحانی بورڈ کو اس سلسلے میں 17 اپریل تک آگاہ کرنے کا پابند ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک نے تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔
پاکستان میں کیمبرج سسٹم کے تحت ہونے والے اے، او لیول کے امتحانات منسوخ
464












