بریکنگ نیوز 34 سالہ نرس نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خودکشی کر لی
اٹلی (سٹار نیوز آن لائن ) اٹلی میں 34 سالہ نرس نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایک نرسنگ فیڈریشن نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اطالوی نرس نے کورونا وائرس کا مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد اس خوف کی وجہ سے خودکشی کر لی کہ وہ تک اس وائرس سے دوسروں کو بھی متاثر کرچکی ہے۔34 سالہ ڈینیئلا ٹریزی اٹلی میں کورونا وائرس سے بدترین متاثرہ علاقے لومبارڈے کے ایک اسپتال کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پیش پیش تھی اور دہگر طبی عملے کے ساتھ فرنٹ لائن پر مریضوں کا علاج کر رہی تھی۔
اٹلی کی نیشنل فیڈریشن آف نرسز نے ان کی موت کی تصدیق گذشتہ رات کی۔ اور نرس کے انتقال پر ‘درد اور مایوسی’ کا اظہار کیا۔فیڈریشن نے کہا کہ نرس شدید دباؤ میں تھی کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ وہ کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دراصل وائرس پھیلانے کا سبب بن رہی ہے۔اٹلی میں ایک دن میں 743 نئی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں ،لوگوں میں شدید مایوسی پائی جا رہی ہے اور ایسا لگ رہا کہ شاید اب اس وبا پر قابو پانا ممکن نہیں۔
امریکا، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے ستر فیصد گھرانے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث اپنی ماہانہ اوسط آمدنی میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔گذشتہ روز کورونا وائرس اٹلی میں مزید 600 زندگیاں لے گیا،جان سے جانے والوں کی تعداد6000 سے زائد ہوگئی۔امریکی ٹی وی نے انکشاف کیا کہ کورونا وائرس سے اب تک23ڈاکٹر وںکی بھی زندگی جاچکی ہے۔
دوسری جانب اسپین میں بھی کورونا وائرس نے 435 زندگیاں چھین لیں، اب تک 2000 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 16 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین افراد کی تعداد3 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں اور اب تک ایک لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔وزیر خارجہ نے کرونا عالمی وبا کے باعث اٹلی میں ہونیوالے کثیر جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کرونا عالمی وبا نے بہت تیزی کے ساتھ دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے یہ وہ چیلنج ہے جس کا سامنا ہم سب کو درپیش ہے۔












