وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار کا ایکسپوسنٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل ریکارڈ مدت میں بنائے گئے خصوصی فیلڈ ہسپتال کا دورہ:
“9 روز میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کو فنکشنل کرنا انتہائی احسن اقدام ہے۔ میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے حکام کو شاباش دیتا ہوں۔” وزیر اعلی عثمان بزدار
• وزیراعلیٰ نے فیلڈ ہسپتال میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا اور مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔
• وزیر اعلی نے تشخیصی کاؤنٹر، ریسکیو، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، ایمبولینس اور دیگر سہولتوں کا مشاہدہ کیا۔
• کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے پنجاب میں نئی 8 لیب بنائی جا رہی ہیں۔
• تشخیصی لیبز کے لئے 62 کروڑ روپے کے فنڈ ز جاری۔
• زکوۃ کے مستحق ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کی امداد کے لئے87 کروڑ روپے کے فنڈز جاری۔
• 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو 4 ہزار روپے کی مالی امداد ملے گی۔












