وزیر اعلٰی پنجاب کے نام کھلا خط۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عزت مآب جناب سردار عثمان بزدار صاحب۔
اللہ تبارک و تعالٰی آپ کو صوبے کی عوام کیلیے درد دل رکھنے اور ان کے مسائل کے حل کیلیے کاوشوں پر اجر عظیم عطا فرمائے۔
کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے کا سلوگن آپ کے عزم و حوصلے کی عکاسی کرتا ہے۔پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی آپ کی کاوشوں کی عکاس ہے۔ہمیں قوی یقین ہے کہ اس وبا کو آپ کے بہترین منتظم ہونے کی وجہ سے حکومت پنجاب مار بھگائے گی۔

وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق جس طرح آپ نے تمام شعبہ ہائے زندگی کو ریلیف دیا۔ملک کی ترقی اور اس کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرنے والی میڈیا انڈسٹری کے کارکن آپ کے اقبال کی بلندی کیلیے دعاگوئی کے ساتھ اپنے معاشی مسائل کے حل کیلیے آپ کی نظرکرم کے منتظر ہیں۔
آج میڈیا مالکان اپنے ادارے میں کام کرنے والے کارکنوں کو نکال کر یا ادارہ بند کرکے اپنا سرمایہ محفوظ کرکے حکومت کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں جبکہ کارکنوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔
لاہور پریس کلب فنڈز نہ ہونے کا کہہ کر ان کارکنوں کی اشک شوئی نہیں کرتا۔میڈیا کوڈیل کرنے والے صوبائی وزیر محترم اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ بھی صحافیوں کے مسائل میں دلچسپی نہیں لیتا۔
کارکن کہاں جائیں۔؟
کس کو فریاد سنائیں۔؟
آپ سے زیادہ محترم اور صوبے کا طاقتور شخص اور کون ہے۔؟
۔۔آپ یہ سوچیں لاک ڈائون۔۔ڈائون سائزنگ۔۔تنخواہوں کی عدم وصولی۔اداروں کی بندش سے ان کے خاندانوں پر کیا بیت رہی ہوگی۔؟
انصاف ہیلتھ کارڈ۔۔انصاف احساس۔۔سرکاری راشن سکیم۔سرکاری کرونا ڈس انفیکشن گیٹ۔سیفٹی کٹس۔سینٹائزر۔ماسک غرضیکہ کس ایک حکومتی پیکج میں دور دور تک صحافیوں کا نام نہیں۔
ہماراجرم کیا ہے۔۔؟
کیا موجودہ حکومت کو ایوان اقتدار تک پہنچانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔؟
کیا میڈیا انڈسٹری کے ایک مالک کی گرفتاری اس انڈسٹری سے منسلک ہر فرد کے خلاف کھلا اعلان جنگ نہیں۔۔؟
کیا آپ کے صوبائی وزیر اطلاعات نے یک صوبائی پیکج دے کر ہماری توہین نہیں کی۔؟
کیا کسی اور صوبے نے صحافیوں کیلے اس طرح کا مضحکہ خیز پیکج دیا۔؟
کیا سینیر صحافی ازھر منیر کی بھوک ہڑتال تماشا ہے؟
اگر ازھر منیر کو کچھ ہوگیا تو اس کا قتل کس کے سر ہوگا۔؟
سردار صاحب کوئی صحافی آپ سے لڑ نہیں سکتا۔لیکن کسی مظلوم آہ سے کبھی کسی کو بچتے دیکھا ہے۔؟
جناب ہم آپ کی سرداری کی طوالت کے لیے دعاگو ہیں لیکن کیا اپنے ساتھیوں کو آندھی میں سوکھے پتوں کی طرح بکھرتا اور اڑتا دیکھیں۔؟
خدارا اک نظر کرم ادھر بھی ڈالیں۔یہ مظلوم آپ کی توجہ کےمنتظر ہیں۔انہیں کرونا ریلیف کے ساتھ رمضان پیکج میں ایڈجسٹ کریں ۔خود کریں۔
ہمنہ آپ کا احسان بھولیں گے اور نہ آپ کی قدردانی سے منہ موڑیں گے۔
خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔
والسلام
خیراندیش
آصف جیلانی
چیئرمین کمیونٹی لورز