میڈم سارہ اسلم کو بطور سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب تعیناتی پر خوش آمدید ۔..
لیکن ڈیڑھ سال کےعرصے میں تقریباً ساتویں بار سیکرٹری ایجوکیشن کی تبدیلی کا اقدام حکومت پنجاب کی تعلیم سے عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ھے
ستم ظریفی ھے کہ حکومت پنجاب کو کوئی قابل اعتماد اور تجربہ کار افسر ھی نظر نہیں آ رھا جو تبدیلی سرکار کے معیار پر پورا اترتے ھوئے سکولز ایجوکیشن کو چلائے ۔..
خدا کا خوف کرو بھیا ایجوکیشن سیکرٹریٹ میں فائلوں کے انبار اور اساتذہ کرام کے ھزاروں معاملات زیر التواء پڑے ھیں
چلو اب میڈم سارہ اسلم پر ھی اعتبار کر لیں اور بار بار تبدیلی کی پریکٹس سے گریز کریں ورنہ اساتذہ تو عاجز آچکے ھیں آپ کی نت نئی تبدیلیوں سے ۔ شکریہ…
محمد ازور بھٹی ضلعی صدر انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب ضلع لاھور