کوئ ہے جوعامرلیاقت کوگرفتارکرے اور
اس چرچ بلکہ دیگرتمام چرچزکوتالالگائے۔۔؟

جمعہ بند ۔ مسجد بند۔اجتماعات بند لیکن چرچ کھلے۔ ان کے اجتماعات جاری۔ اور حکمران جماعت کے ایم این اے عامر لیاقت ان کے اجتماعات میں شریک ہورہےہیں۔ قانون کہاں ہے.؟ پولیس کہاں ہے؟ وہ خاتون ایس ایچ او کہاں ہے جو جمعہ بند کرانے حقانی مسجد میں جوتوں سمیت پہنچ گئی ، مسلمانوں کو گالیاں دیتی رہی۔ اور متعلقہ مسجد کی انتظامیہ پر دھشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔ کوئی ادارہ ہے جو عامر لیاقت کو گرفتار کرے اور چرچز کو تالے لگائے۔؟
کہاں گئ ان لوگوں کی دینی حمیت،انسان دوستی اورقانون کی عملداری کاجذبہ جنہیں مساجدکی بندش کےحوالےسے تمام مکاتب فکر کےاکابرعلماء کےموقف پریہ بدگمانی ہےکہ مولوی کی روزی روٹی چونکہ مسجدکی امامت خطابت اورچندے سے وابستہ ہے اسلئے وہ مساجدکھولنے پرمصرہیں۔اب جبکہ حکومتی ایم این اے کی موجودگی میں چرچ کےاندرکسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کئےبغیرایسٹر منانے کی یہ ویڈیومنظرعام پہ آگئ ہےتوکیامسجداورچرچ کےحوالے امتیازی رویوں پرکسی کی حمیت بیدارہوگی۔یاپھر ہمیں بھی یہ رائےقائم کرنےکاحق ہوگاکہ کرونا کی آڑمیں دینی طبقےاورعلماء پرتبرابازی سے تمہاری روزی روٹی کامعاملہ وابستہ ہے؟اور تبھی علماء کےبارےمیں بھی یہی بدگمانی کررہےہو۔۔۔