*افغانستان :بلخ،غزنی و ننگرہارمیں 26 سیکورٹی اہلکار سرنڈر، کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں 26 سیکورٹی اہلکاروں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔*
آمدہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بلخ کے چاربولک،چمتال، خاص بلخ، کشندہ اور شورتپہ اضلاع کے مختلف علاقوں کے رہائشی 24 سیکورٹی اہلکاروں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار اور عام زندگی گزار پر راضی ہوئے،جن میں ہدایت اللہ ولد عبداللہ، سمیع اللہ ولد محمدظاہر، عبدالخالق ولد ملاسرور، سرور ولد آصف، گل محمد ولد عبدال محمد، امراللہ ولد محمدنظر، تاج محمد ولد غلام دستگیر، خیرمحمد ولد لعل محمد، محمد سرور ولد زبور، عبدالودود ولد عبدالجلیل، رئیس شفاعت ولد شجاعت، بلخی شاہ ولد باباخان، صابر ولد سلطان زئی،تاج الدین ولد تاش محمد، صبراللہ ولد عبدالجبار، صبرالدین ولد روح الدین، حبیب اللہ ولد ذاکراللہ، طاغن ولد محمدیونس، محمدشاہ ولد اقمراد، ہدایت اللہ ولد ثمرالدین، عبداللہ ولد نثاراحمد، جنت گل ولد جمعہ خان، محمدیونس ولد فیض اللہ اور فضل حق ولد عبدالشکور شامل ہیں۔
دوسری جانب صوبہ پکتیا ضلع زرومت کے سرو قلعہ کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے جنگجو محمد رحمن ولد غزنی اور صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے خدرخیل گاؤں کے باشندے افغان فوجی مشرف ولد غلام نبی نے حقائق کا ادارک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔













