*افغانستان :امارت اسلامیہ کے دعوت وارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے غور وفاریاب صوبوں میں 9 اہلکار مجاہدین سے آملے۔*

تفصیل کے مطابق منگل کو صوبہ غور ضلع شہرک کے دھن مرغہ کے علاقے میں سات جنگجوؤں نے ( خیر احمد ولد حلیم، خیر احمد ولد عمر، عبد الله ولد امیر، حاجي گل ولد خیر محمد، سلطان ولد حاجي شاه، محمود ولد نجیب الله اور عبد الحی ولد عبد الاحد) نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین کی مخالفت سے دست برداری کا اعلان کیا۔

رپوٹ کے مطابق صوبہ فاریاب ضلع پشتونکوٹ میں ایک جنگجو خال محمد ولد محمود نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالا۔

اطلاع کے مطابق منگل کے روز دن دس بجے کے لگ بھگ صوبہ فراہ کے صدر مقام فراہ شہر میں ایک پولیس اہلکار عبد المنان ولد عبد الرحیم مجاہدین سے آملا۔