پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پریشان حال عوام کے لیے بڑی خوشخبری آئی ہے،پیٹرول کی قیمتوں پر عوام کو 20 روپے سے زائد کا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔حکومت نے رواں ماہ 28 ڈالر 51 سینیٹ فی بیرل تیل خریدا تھا۔درآمدی تیل کی لاگت 36 ڈالر 33 سینٹ فی بیرل بنتی ہے۔
پٹرول کی فی لیٹر قیمت 35 روپے 25 پیسے بنتی ہے۔حکومت پیٹرول پر 35 روپے ٹیکس وصول کرتی ہے۔ٹیکس شامل کرکے پٹرول کی قیمت 70 روپے 25 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔جبکہ اس وقت پیٹرول کی قیمت عوام کے لیے 97 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔لہذا امید ظاہر کی جارہی ہے کہ عوام کو پٹرول پر 20 روپے سے زائد کریں دیا جاسکتا ہے۔