عوام کیلئے بڑا فیصلہ:15 رمضان سے لاک ڈاؤن ختم کرنے پر اتفاق ذرائع
اہلیان پاکستان کیلئے بڑی خبر۔۔۔ 15 رمضان سے زیادہ تر کاروبار کھولنے اور لاک ڈاؤن میں 70فیصد تک نرمی کرنے پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اتفاق رائے ہو گیا۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے عالمی و ملکی اعداد و شمار اور تجزیاتی رپورٹس کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں اکثر دکانیں، مارکیٹیں، بازار، صنعتیں چند شرائط اور احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد کی ضمانت کے ساتھ کھول دیئے جائیں گے تاکہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ لاکھوں محنت کش، دکاندار اور دیہاڑی دار دوبارہ اپنی تگ و دو میں لگ جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو خوراک و ادویات سے ہٹ کر دیگر ضروریات زندگی کی خریداری اور عید شاپنگ کا موقع مل سکے ذرائع کے مطابق تمام تر اعداد و شمار اور امکانات کومدنظر رکھ کر اس پر اتفاق رائے ہوا کہ 9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن کو انتہائی محدود کر دیا جائے اور عوام کو روزمرہ امور نمٹانے کی اجازت دی جائے۔













