میاں چنوں میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دو واردتیں
ایس ایچ او تھانہ صدر کی مدعی سے بدتمیزی
افسران کی کاروائی فوٹو سیشن تک محدود
واردتیں کنٹرول سے باہر
تفصیلات کے مطابق میاں چنوں تھانہ سٹی کے علاقے میں ڈکیتیوں کا نا رکنے والا سلسلہ شروع ہوا تو ڈی پی او خانیوال کو خیال آیا تو انہوں نے کرپٹ ایس ایچ او اسماعیل کو نوکری سے برخاست کر کے تھانہ سٹی میں نفری بڑھا دی مگراس کے بعد تھانہ صدر کی حدود میں میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے
گزشتہ روز تھانہ صدر کے حدود چوکی جنڈیالی کے ایک فرلانگ کے فاصلے پر الجنت پٹرولیم پر گاہکوں اور پٹرول پمپ کے عملہ سے گن پوئنٹ پر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے لوٹ لیے
دوسری واردات دن دیہاڑے اڈا محسن وال پر دو مسلح ڈاکوؤں نے کی جہاں غنی کریانہ سٹور سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ کیش لوٹ کر فرار ہو گۓ
بعد ازاں غنی کریانہ سٹور کے مالک کے ساتھ تھانہ صدر کے ایس ایچ او نجف عباس سیال نے مبینہ بدتمیزی بھی کی۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس کے بڑے افسران صرف فوٹو سیشن کے شوقین ہیں انہیں عوام کے جان و مال کی حفاظت کی تنخواہ ملتی ہے نہ کہ سیاستدانوں کی طرح میڈیا پر فوٹو سیشن کی۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ واردتیں کنٹرول کرنے میں پولیس ناکام ہو چکی۔
آئی جی پنجاب وارداتوں کا نوٹس لیکر اچھے اور ایماندار افسران تعینات کریں
: تھانہ صدر میاں چنوں چوکی جنڈیالی بنگلہ نئے آنے والے انچارج کو سلامی ۔چوکی کی
ناک کے نیچے دن دیہاڑے الجنت پٹرولیم پرڈکیتی کی واردات۔دو ڈا کو اسلحہ کے زورپر پمپ کے ملازم اور آنے والے لوگوں سے تقریبًاایک لاکھ سے زیادہ رقم لوٹ کر باآسانی فرار ھوگئے

رپورٹ بشری وکیل میاں چنوں