نوجوان خدمت کے جس مشن کے تحت ٹائیگرز فورس میں شامل ہوئے ہیں امید ہے تمام نوجوان عمران خان کے دست و بازو بن کر خدمت کی اعلی مثال قائم کریں گے
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل وزیرکا_ٹائیگرز_فورس_کے_افتتاحی______ #سیمینار_سے_خطاب
ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں وزیراعظم ٹائیگرز فورس کو آپریشنل کر دیا گیا ہے سوموار سے فلیڈ میں اتارا جائے گا
ڈیرہ غازی خان وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ٹائیگر فورس کو 4 مئی سے فعال کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے. ضلع ڈیرہ غازیخان میں بیس ہزار نوجوانو ں کو ٹائیگر فورس کیلئے رجسٹرڈ کیا گیا. فورس کی مرکزی تربیتی و آگاہی ورکشاپ ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس میں، وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل وزیر، مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی ایم پی اے ڈاکٹر نجیب کھوسہ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ، اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ ،اے ڈی سی آر سمیع اللہ فاروق اوردیگر موجود تھے ٹائیگرز فورس کا افتتاحی شیشن سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی ٹائیگرز فورس کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں خدمت کے جس مشن کے تحت ٹائیگرز فورس میں نوجوانوں کی شمیولت ہوئی ہے یہ تمام نوجوان عمران خان کے دست و بازو بن کر خدمت کی اعلی مثال قائم کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ رضا کار فورس پیر سے فیلڈ میں اتاری جائے گی. رجسٹرڈ نوجوان اپنے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے کے ساتھ بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی، مساجد، یوٹیلٹی سٹور، قرنطینہ سنٹر سمیت دیگر اہم مقامات پر خدمات انجام دیں گے. مقررین نے کہاکہ ٹائیگر فورس معاوضہ نہیں لے گی بلکہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت رضا کارانہ طور پر دکھی او رمصیبت میں گھری عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے گی.












