مسجد نبوی ﷺ کو عام نمازیوں کیلئے کھولنے کی اجازت
ریاض (سٹار نیوز آن لائن) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ دو ماہ سے بند مسجد بنوی ﷺ کو عام نمازیوں کے لیے کھولنے کی اجازت دیدی۔
سعودی میڈیا کے مطابق احتیاطی تدابیرکے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں 31 مئی سے عام نمازیوں کے داخلے کی اجازت ہوگی اور خادمین الحرمین الشریفین نے اس فیصلے کی منظوری بھی دیدی ہے۔
سعودی حکومت نے 31 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ دفاتر کھولنے کی اجازت دی ہے جب کہ سعودی حکومت نے ملک بھر کی 90 ہزار مساجد میں جراثیم کش اسپرے بھی کروائے ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے بزرگ شہریوں، بیمار افراد اور 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی تاکید کی ہے۔
رپورٹ
سردار عبداللہ ملک سٹار نیوز سعودی عرب












