تعارف سینئر صحافی خان شہباز احمد
تحریر منور اقبال تبسم بانی پریس کلب کوٹ اسلام
ضلع خانیوال کے 50نامور صحافی .کالم نگار اور الیکٹرانک ستارے .جنہیں ہم آئندہ تقریب میں,, بہترین قلم کار,, 2020کا ایوارڈ دینے جارہے ہیں
قسط نمبر 2
کوٹ اسلام پریس کلب ضلع خانیوال کے 50بہترین صحافیوں کے بارے روزانہ ایک صحافی کو ڈسکس کرے گا جنہوں نے پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا سوشل میڈیا اور کالم نگاری سے شہرت پائ , ہماری دوسری شخصیت کا تعلق کبیروالا سے ہے جس کا نام خان شہباز احمد ہے جسے ہم کبیروالا میں صحافت کی 1122بھی کہتے ہیں
سینئر صحافی خان شہباز احمد کبیروالاکی صحافت کا ایک بہت بڑا نام ہے, , تحصیل کبیروالا میں سب سے پہلے بریکنگ نیوز,, سوشل میڈیا پر بریک کرنے والے چند گنے چنے ناموں میں شمار ہوتے ہیں , ایک سادہ سے محبت کرنے والے انسان خان شہباز ایک کارکن صحافی ہیں, جب بھی کبیروالا کا ذکر آتا ہے اور سوشل میڈیا پر خبر بریکنگ کی بات ہوتی ہے تو اکثر صحافیوں کی فیس بک کی سی فرسٹ لسٹ میں خان شہباز کا نام بھی ہے , انکا تعلق نیوز چینلز اور سوشل میڈیا سے زیادہ ہے, کوٹ اسلام پریس کلب انکی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہیں









